شہروں اور تہذیبوں کے کلاسیکل حسن کی باتیں!
فہیم کی تحریر اگرچہ روز مرہ کی ڈائری ہے۔ مگر انداز بیان دلچسپ اور منظرنگاری اتنی Strong ہے کہ پڑھنے والے کا تسلسل ٹوٹنے نہیں دیتی۔ میں نے سوچا تھا سندھی زبان میں اتنا مواد اتنی جلدی کیسے پڑھ پاؤں گی۔ مگر میں نے پڑھنا شروع کیا تو مکمل پڑھ کے ہی چھوڑا۔ پتہ ہی نہ چلا کہ ٹائم کیسے گزر گیا۔
الگ الگ ماحول اور ٹاپک پہ شروع کی ہوئی باتیں۔ ناشتہ، لنچ اور ڈنر کا مینو، جامشورو بیگم نازو سے حال احوال، شاہ سائیں کی شاعری سلو یا اور جولی کی باتیں۔ عادات اور رویوں کی باتیں، قوموں کی ترقی میں انکے سوچنے کے انداز کی باتیں، شہروں اور تہذیبوں کے کلاسیکل حُسن کی باتیں، سب ہی لاجواب ہیں، مگر انسانی حُسن کو شاید نظر انداز کر گئے کیونکہ پتہ تھا واپس پلٹ کے جانا ہے۔فہیم کی ڈائری میں انکے شب وروز انکی محنت انکے کام کی لگن اور مقصد پر نگاہ انکے بہترین کردار کی ضمانت ہے۔
- یاسمین مری
سندھ یونیورسٹی ہاؤسنگ سوسائٹی، جامشورو
***