تھارو شاہ کا بابو
قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خیرالناس من ینفع الناس (الحدیث)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا بہتر انسانوں میں وہ ہے جو لوگوں کو فائدہ پہنچائے۔
بلا شبہ انسانیت ایک اہم موضوع ہے جس کو سمجھنا ہر بنی نوع انسان کے لیے ضروری ہے؛ اس لیے کہ صورۃً انسان اسی ظاہر ڈھانچے کا نام ہے ؛ مگر حقیقتاً انسان اس احساس کا جامع ہے جس میں خلق خدا کی اچھائیوں کو اپنایا جائے۔ اور اللہ رب العزت کی مخلوق کہ ( جس کے لیے یہ تمام کائنات وجود پذیر ہوئی) کی خیر خواہی، امداد، تعاون اور محبت و انسیت کو یقینی بنایا جاتا ہے؛
اور الحمدللہ عزوجل! فقیر نے خدمتِ خلق اور لوگوں کے معاملاتِ زندگی میں مسمٰی محمد اسلم خانزادہ المعروف بابو فوجی صاحب کو تعاون کرنے والا پایاہے؛ لوگوں کی بلا امتیاز مدد کرنا، ان کے لیے شب و روز کوشاں رہنا، کسی مصیبت یا پریشانی میں لوگوں کے لیے پریشان ہونا، یہ خوبیاں موصوف میں پائی جاتی ہیں۔ اور دعا گو ہوں کہ کہ اللہ رب العزت جل شانہ انہیں مزید ہمت و توفیق عطا فرمائے۔ تھاروشاہ شہر کے لیے مسمی محمد اسلم خانزادہ المعروف بابو فوجی کی گرانقدر خدمات ہیں ، میں ان کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتالیکن اتنا ضرور کہوں گا ، تھاروشاہ شہر کا کوئی معاملہ ایسا نہیں جس میں موصوف کی خدمات نہ رہی ہوں، اللہ رب العالمین جل شانہ محمد اسلم خانزادہ صاحب کو استقامت عطا فرمائے، اور ان کی خدمات کو قبول فرماتے ہوئے انہیں اور ان کے اہل، خانہ کو دنیا و آکرت کی بھلائیاں عطا فرمائے۔
آخر میں اتنا کہہ کر گفتگو ختم کروں گا کہ جس کو اللہ رب العالمین جل شانہ نے دنیا میں سب کا "بابو" بنایا ہے ، انشاء اللہ عزوجل وہ قیامت میں بھی ہم سب کا "بابو" پیارا اور دوست رہے گا۔ آمین بجادہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علی حبیبہ سیدنا محمد و علی آلہ و صحبہ و بارک وسلم اجمعین۔
گر قبول افتد زہے عزو شرف
محمد عقیل نقشبندی نعیمی