شخصيتون ۽ خاڪا

ٺارو شاه جو بابوُ صاحب

نئون ڪتاب ”ٺارو شاهه جو بابو صاحب“ اوهان اڳيان پيش ڪري رهيا آهيون. هي ڪتاب ٺاروشاه جي هڪ شخص جي زندگيءَ بابت مختصر معاشي، سماجي يا سياسي تفصيل آهي، جيڪا هڪ شخص جي زندگيءَ جي مشاهدن تي مبني آهي. ڀلو امڪان آهي ته ان شخص جي ڪنهن سٺي پهلوءَ تي ڪو ٻيو ريس ڪري ۽ سماجي طور هڪ ڀلائيءَ جو جز سنوارجي وڃي.
Title Cover of book ٺارو شاه جو بابوُ صاحب

بابو اسلم فوجی اور تھارو شاہ

بابو اسلم فوجی اور تھارو شاہ

تھاروشاہ کی ہر دلعزیز شخصیت محمد اسلم خانزادہ ہیں جنہوں نے اپنی تعلیم مکمل کرکے پاک فوج میں 18 برس کی عمر میں شمولیت اختیار کی اور فوج میں سروس کے دوران خدمات انجام دی۔ ان خدمات کے صلے میں ان کے سینئر فوجی افسران بڑے خوش تھے۔ فوج سے ریٹائر منٹ کے بعد محمد اسلم عرف بابو فوجی نے شہر تھاروشاہ کے لیے جو کہ مسئلے مسائل میں گھرا ہوا تھا۔ ان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے شب و روز جستجو کی اور لوگوں کے مسائکل کا حل خوش اسلوبی سے سے سرانجام دیا۔ تھاروشاہ میں چوکیداری کا نظام متعارف کرایا اور بیواؤں اور یتیموں کے لیے بے لوث ہو کر مالی امداد اور راشن کا بندو بست بھی کیا جو کہ خدمات کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ جنرل مشرف دورِ حکومت میں سیاسی میدان میں الیکشن میں حصہ لیا اور کونسلر منتخب ہوئے اور لوگوں کی مشکلات کو بحیثیت کونسلر بھی حل کیا۔اب بھی بابو فوجی دن ہو رات ہو آندھی ہو یا برسات ، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور سوئی گیس کے پریشر کا مسئلہ ہو ، تمام محکمہ جاتی افسرانِ بالا تک شکایات پہنچا کر ان مسائل کو حل کرتے ہیں۔ بابو فوجی کی کوششوں سے بجلی لوڈشیڈنگ کا شیڈیول جاری ہوا اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے تھاروشاہ کی عوام کو نجات ملی۔ تھاروشاہ شہر کو سوئی گیس کی فراہمی کا سلسلہ شروع ہوا تو اسی بابو فوجی نے شہریوں سے مل کر سردار محمد عثمان خان عالمانی صاحب اور ان کے چھوٹے بھائی سردار علی خان عالمانی صاحب کی مہربانیوں سے تھاروشاہ میں گیس کا ایک نظام بحال کروایا۔ اور اسی بابو فوجی نے شب و روز ان تھک محنت سے تھارو شاہ کی گلیوں میں سوئی گیس کے کنیکشن ہر گھر میں پہنچائے۔ یہ بابو فوجی آج بھی تھارو شاہ کے مسائل کے لیے دن رات محنت میں پحوِ پرواز ہے۔ اور آج بھی اپنی محنت کے ذریعے لوگوں کے دلوں پر راج کررہا ہے اور ان کی محنت کو دیکھتے ہوئے حاسد لوگ ہر وقت ان کی محنت سے نالاں رہتے ہیں لیکن یہ درویش صفت انسان بلا کسی امتیاز کے آج بھی بے لوث خدمات کی وجہ سے تھارو شاہ کے باسیوں کے دلوں میں بسا ہوا ہے۔
ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیی انہیں دن دُگنی اور رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔
آمین۔
رخسار صابر خانزادہ