غزل
دل کی مانوں میں کیا توہے میری صدا،
مر نہ جاؤں کہیں ہو نہ مجھ سے جدا۔
پیار تونے دیا زندگی بھر دیا،
بعد تیرے مجھے کون دیگا بتا۔
کاش تیرے بنا جیناآتا مجھے،
یوں نہ کہتا کبھی تو نہ جا دلربا۔
بات مانوں میری درد دینا نہیں،
دل دھڑکتا بہت ہے یہ تیرے بنا۔
سامنے تو رے دیکھتا میں رہوں،
یہ عبادت کرتا رہوں گا ادا۔
جو قسم کھائی تھی اس کا رکھنا بھرم،
یہ "سکندر'' کی ہے آخری التجا۔
٭٭