شاعري

ميراث

ڪتاب ”ميراث“ ڳڙهي ياسين جي نامياري سياسي، سماجي ۽ ادبي شخصيت آغا ممتاز حسين خان دراني جي شاعريءَ ۽ لکڻين ۽ سندس شخصيت تي لکيل مضمونن ۽ تاثراتن جو مجموعو آهي. هن ڪتاب جو سهيڙيندڙ آغا ممتاز جو لائق فرزند اسان جو دوست پروفيسر آغا وقار حسين دراني آهي.
Title Cover of book ميراث

آنسو

بھرے ہیں آنکھ میں آنسو اداس بیٹھے ہو
یہ کس غریب کی تربت کے پاس بیٹھے ہو
(آغا صادق)

نہ جانھ کیوں مری آنکھوں میں آگئے آنسو
کسی نے ہاتھ بڑھایا تھا دوستی کے لئے
(شمس زبیری)

تھا یہ وقت انکے خیر مقدم کا
اب کہاں جا کے مرگئے آنسو
(نازش حیدری)

آنسو ٹوٹا سب نے دیکھا دل دکھا سکے نہ ہم
گلشن کی ہر شاخ کو دیکھا ٹوٹا دیکھ سکے نہ ہم
(شاہد رضا)

کسی کے ایک آنسو پر ہزاروں دل تڑپتے ہیں
کسی کا عمر بھر کا رونا بھی بیکار جاتا ہے
(میر تقی میر)

تعجب کیا جو بے تابی میں کچھ آنسو نکل آئے
صرف میں ہی سدا سرمایہ گوہر نہیں رہتا
(زہرہ اشتیاق)

صبح دم دیکھ نہ لے کوئی یہ بھیگا آنچل
میری چغلی کہیں دکھادیں نہ تمہارے آنسو
(اختر شیرانی)

چوڑیوں کے ساز میں یہ سوز ہے کیسا بھرا
آنکھ میں آنسو بنی جاتی ہے جسکی ہر صدا
(جوش)

روداد غم الفت ان سے ہم کیا کہتے کیونکر کہتے
اک حرف نہ نکلا ہونٹوں سے اور آنکھ سے آنسو نکل گئے
(مجاز)

سنا ہے سنگدل کی آنکھ سے آنسو نہیں بہتے
اگر یہ سچ ہے تو پتھر سے کیوں چشمے ابلتے ہیں
(محشر)

ہم دونوں دیکھتے رہے بندھن کا ٹوٹنا
تم مسکرا کے رہ گئے آنسو بہا کے ہم
(قیوم سروری)

نہ آئے آنکھ میں آنسو نہ ہونٹوں پر کبھی آہیں
نہ ہونے دی انہیں بے تابی دل کی خبر میں نے
(بلقسی فاطمہ زہری)

ترے غم میں بہہ گیا ہے مرا ایک ایک آنسو
نہیں اب کوئی ستارہ جو چمک سکے گلشن میں
(شکیل شفائی)

کچھ یاد کرکے آنکھ سے نکل پڑے
مدت کے بعد گزرے جو اسکی گلی سے ہم
(احمد ندیم قاسمی)

ٹپک اے شمع آنسو کے پروانے کی آنکھوں میں
سراپا درد ہوں حسرت بھری ہے داستان میری
(اقبال)

مدت کے بعد اذان تبسم ملا مگر
وہ بھی کچھ ایسا تلخ کہ آنسو نکل پڑے
(جگر)

قطرہ قطرہ آنسو آنسو طوفان طوفان شدت ہے
پارہ پارہ دل ہے جس میں تودہ تودہ حسرت ہے

گریبان چاک مخمل سے نکلا جاوں تو کیا ہوگا
تری آنکھوں سے آنسوں بن کے ڈھل جاوں تو کیا ہوگا

کوئی آنسو مری پلکوں سے نہیں ٹوٹے گا
تیرے پھلوں کا حسین رنگ نہیں چھونے گا
(جان نثار احمد)

یہ رکے رکے سے آنسو یہ گھٹی گھٹی سی آہیں
یونہی کب تلک خادیا غم زندگی نبھائیں
(مجروح)