میں اخبار بند کرکے سوچتا ہوں
اخباروں کی تمام شہ سرخیاں
جذام کے مریض کی طرح
سفید و سیاہ
کاغذ کے ٹکڑے پر چسپاں ہیں
جن پر قتل غارتگری چوری اور ڈاکہ زنی
ظلم، جبر، اغوا، فریب دہی
نیوٹران- ائٹم بم
بارود، گولیوں اور دھماکوں کے ساتھ
خلاؤں میں اڑنے والے شٹلز
اندرونی ، بیرونی
جنگوں اور نفرتوں کے الفاظ کنندھ میں
ان میں کوئی محبت کا لفظ نہیں
پیام امن آشتی کا نہیں
میں اخبار بند کرکے سوچتا ہوں
یہ جنگوں اور نفرتوں کا سال ہے یا
محبت اور امن کا ؟
ترجمہ:نیاز ہمایونی
(ستمبر 1987 اکادمی ادبیات اسلام آباد کتاب سندھی شاعری)