رايا
__ ڈاکٹر لبنیٰ ناز
ڈاکٹرذوالفقار سیال بہت ملنسار بہت اچھا شاعر اور شکل وصورت سے ایک خوبصورت انسان بھی ہے ہم نے ان کا کلام گایا ہے اور وہ بحیثیت شاعر وہ ہمیں پسند بھی ہے۔ ہم ان کے لئے دعا گو ہیں اللہ تعالیٰ ان کو اور زیادہ ترقی دے۔ تاکہ وہ خلوص دل سے لوگوں کی خدمت کرتا رہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ڈاکٹر سیال ایک بلند پایہ ادیب کے ساتھ ساتھ ایک بہت نیک انسان ہے۔
__ استاد افضل خان /موسیقار
میں نے آپ کا کلام پڑھا ہے مجھے اس میں دریائے سندھ کی سی مستی اور ان کی لہروں کی تیزی محسوس ہوئی ہے اور میں اپنے آپ کو ان میں تیرتا ہوا محسوس کررہا ہوں۔
سندھ کے شاعروں اور ادیبوں کے پاس جو زبان کا زور ہے وہ ہمارے ہاں اس پار بالکل نہیں ہے آپ کی زبان بہت میٹھی اور اثر انگیز ہے جو عام ادیبوں کی نہیں ہوتی۔ سندھ سے مجھے شیخ زیاز اور تنویر عباسی کی شاعری پسند ہے اور اب ان میں میں آپ کا نام بھی شامل کر کرہا ہوں خدا کررے تیرے قلم میں اور زیادہ جان اور جنبش پیدا ہو۔
__ ہری دلگیر /آدھ پور ، انڈیا
بچوں کی سائیکولاجی سمجھنا بہت مشکل ہے سچ بولنا اور سچ لکھنا بھی بہت مشکل ہے ذوالفقار سیال کو یہ سلیقہ آتا ہے۔
_ جمال ابڑو
ذوالفقار سیال سندھ سے میرے پسندیدہ شاعر ہیں۔ اس کی غزل میں مجھے جدیدیت اور میٹھاپن محسوس ہوتا ہے یہ اس طرف سندھی زبان کا بہت بڑا غزل کو شاعر ہے۔
_ایم کمل
مجھے نوجوان شاعروں کی شاعری میں سے آپ کی شاعری اچھی لگتی ہے خاص طور پر غزل میں نے یہ محسوس کیا ہے کہ نوجوانوں نے غزل کو ایک نیا موڑ اور نیا رنگ دیا ہے۔ غزل اب عبدالحلیم جوش علی محمد مجروح تنویر عباسی اور عبدالکریم گدائی کے غزل سے بہت آگے جا چکا ہے اور اس میں آپ کی کوششیں بھی شامل ہیں ۔
_ پروفیسر ایاز قادری
کچھ ادیب اور شاعر ایسے ہوتے ہیں جس کی تخلیقی پڑھ کے ان سے ملنے کی خواہش پیدا ہوتی ہے اور جب ان سے ملا جاتا ہے تو ان کو پڑھنے کی خواہش ختم ہو جاتی ہے بہت سے شاعر اور ادیب ایسے ہوتے ہیں جن سے ملنے کے بعد اس کی تخلیق پڑھنے کا شوق پیدا ہوتا ہے۔ ذوالفقار سیال انہی لوگوں میں سے ہے جس سے مل کر ان کی تخلیق پڑھنے کا شوق ہوتا ہے ذوالفقار صرف ہم لوگوں سے بلند قامت انسان ہی نہیں لیکن اپنی شاعری سے بھی بلند قامت شخصیت ہیں۔ یہ شاعری کرتے ہیں اور ڈاکٹر سے شوق فرماتے ہیں۔
عزت خلوص ذوالفقار دیتا بھی ہے اور لوگوں سے لیتا بھی ہے اس کو انسانوں کی شناخت ہے یہ نہ دھوکا دتا ہے نہ دھوکا کھاتا ہے شاعری اچھی کرتا ہے اگر ایک شخص جو اچھا انسان بھی ہو اچھی باتیں بھی کرے اور اچھی شاعری بھی کرے تو ہم دوستوں کو اور کیا چاہئے۔ ذوالفقار سیال ہی چاہئے۔
__ عبدالقادر جونیجو
میں نے ذوالفقار سیال کی شاعری پر تبصرہ کئے ہیں وہ سندھی شاعری کا ایک جاندار نام اور جدید ادب میں بلند شخصیت انسان ہے۔ ذوالفقار اکا نام جدید شاعری میں بہت ہی اہم ہے۔
__ ریٹا شاہانی/پونا، بمبئی
ذوالفقار سیال طارق اشرف معروفت میرا دوست ہوا اور اپنی شخصیت کی بدولت میرا دوست رہا اس کی شخصیت اور شاعری کا سلسلہ بہت مشکل ہے کہ یہ انسان بڑا ہے یا بحیثیت ایک شاعر۔
__ ہری موٹوانی/ انڈیا
بہت کم شاعروں کی شاعری نے مجھے متوجہ کیا ہے ان میں سے ایک ذوالفقار سیال ہے جنہوں نے غزل بہت اچھی کہی ہے گیت اور آزاد نظم بھی۔
__طارق اشرف
ذوالفقار سیال ان ساری چیزوں سے جو بچوں کے ذہن اور پسند کے مطابق ہوتی ہیں عکس بند گیا ہے ذوالفقار انہی خوبصورت نظموں کے علاوہ بچوں کو اور کیا تحفہ دے سکتا ہے؟
__مہتاب اکبر راشدی
بچوں کے ادب لکھنے والوں میں سے ذوالفقار سیال کا نام فہرست میں سب سے آگے لکھنا پڑے گا۔ میں سوچتی ہوں کاش مین بچی ہوتی بالکل چھوٹی دس سال کی ذوالفقار سیال اتنا ہی ہوتا۔ تو میں اس مرتبہ صوفی غلام مصطفی تبسم اور اقبال کی نظموں کے بدلے میں ان کے نظم اور گیت پڑھتی۔
__ نوالہدیٰ شاہ
ذوالفقار سیال اس عمر میں آٹھ نوکتابوں کے مصنف بن گئے ہیں جب کہ ہماری پہلی نسل اچھی مالی حالات کے باوجود ابھی تک نابالغ حرکتوں میں مشغول ہے ذوالفقار سیال اپنے عم عصر لوگوں میں ذہین اور پختہ شاعر ہیں۔ اس نے بہت آگے نکلنے کی کوشش کی ہے اس کی نظم ان کی ہم عصر شاعروں میں سب سے اوپر ہے جس قوم کا شاعر جاگ رہا ہو اس کی آنے والی نسلوں کو پریشان نہیں ہونا چاہئے۔
__ تاج بلوچ
ذوالفقار کی شاعری ہر انسان دوست جیسی ہے جس میں قدم قدم پہ سچ کی صدائیں اور ہر الفاظ میں خوبصورت مالائیں ہیں جس میں اس کو ایک جامع حیثیت بخش دی ہے۔
__ نیاز ہمایونی
ذوالفقار سیال کی شاعری خوبصورت عکسی شاعری ہے جس میں الفاظ ان کے سامنے قطار باندھے کھڑے ہوئے ہیں اور حکم کے علام ہیں۔
__ عنایت بلوچ
خدا جانتا ہے کہ میں بیس ہزار کیسٹیں کمپوز کی ہیں۔ لیکن آج تک کسی بھی کیسٹ کا محورت نہیں ہواہے ذوالفقار سیال نے اس سلسلہ کو شروع کر کے اس فن پر بڑا احسان کیا ہے یہ اسی کا ہی کمال ہے۔
__ فیروز گل /موسیقار
ذوالفقار ڈاکٹر بھی ہے ذوالفقار ادیب بھی ہے اور ذوالفقار الفاظ کے کھلونے میں کامیاب بھی گیا ہے۔ ایک مکہ ذوالفقار اور دوسرا اس بچہ کا جس کے لئے وہ لکھتا ہے باکل کلا شنکوف جیسا ہے۔ شاہ لطیف سے علامہ آئے آئے قاضی تک اور علامہ آئے آئے قاضی سے ذوالفقار سیال تک۔ سبھی نے اپنی شاعری میں نصیحتوں اور سچائی کا درس دیا ہے۔ ذوالفقار سیال ہم سب شاعروں اور ادیبوں میں سے ادب کے سماں کی بلندی پہ ہے کہ وہ بچوں کے لئے بھی لکھ رہا ہے۔
__ خیر النساء جعفری
ذوالفقار سیال نے بچوں کے ادب کے حوالے سے بہت اچھا کام کیا ہے وہ بچوں کے ذہن سے ڈر اور خوف ختم کر کے ان کو بہادر اور وطن دوست بنانے کی کوشش میں کامیاب گیا ہے۔ ان کے بچوں کے لئے لکھی ہوئی نظموں کو گایا بھی جاسکتا ہے جس کے لئے اس کو مبارکباد دیتا ہوں۔ ڈاکٹر اللہ داد بوہیو
جن لوگوں نے ادب کے اندھیرے میں شعروں کے دیے اور بلب جلائے ہیں انہی میں سے ذوالفقار سیال کا نام سب سے آگے ہے
۔ الطاف شیخ
آپ کی کتاب اور اس کا معیار دیکھ کے دل کو بہت خوشی ہوئی ہے اس طرح آپ کی ایک کتاب دس کتابوں کے برابر ہے اتنی اچھی اور بہترین معیاری تخلیق پر میں آپ کو مبارکباد دیتا ہوں اور محوس کرتا ہوں کہ آپ سندھی ادب کے شہزادہ ہیں اور ایک خوبصورت انسان بھی
۔ غلام یاسین فخری۔ ایڈیٹرسچار پبلیکیشنز
ذوالفقار سیال کے شعروں میں قلبی واردات ہے جو انسان اسے پڑھے کا یقینا ضرور متاثر ہوگا
۔ (پروفیسر سعیدہ بشیر)
ذوالفقار سیال جدید غزل کو شعراء ایک بہت بڑا نام ہے۔
کرشن راہی۔ بمبئی ۔ انڈیا
سندھی زبان بہت میٹھی ہے اور ان کے شعراء بہت اچھے ہیں لیکن جدید شاعروں میں ڈاکٹر ذوالفقار سیال ایک اہم اور بڑا نام ہے میں نے ان کے الفاظ میں سروس کی خوشبو اور لفظوں میں میٹھے سر محسوس کئے ہیں ڈاکٹر سیال کے الفاظ اور فقرے میں موسیقی کے ساتھ ساتھ عنائیت بھی محسوس کی ہے اس کی شاعری میں شاہ لطیف اور سچل کی رمزیں بھی ہیں۔ موسیقی پہ شاعری کرنا بہت مشکل کام ہے لیکن ڈاکٹر ذوالفقار سیال کے لئے یہ بہت آسان کام ہے وہ منٹوں میں بھر پور اور بہتر شاعری کر سکتا ہے یہ اس کاکمال ہے۔
ظفر علی خان (موسیقار)
ڈاکٹر ذوالفقار سیال کی کیسٹ کمپوز کرتے ہوئے مجھے یہ محسوس ہوا کہ وہ موسیقی اور سر کے بارے میں بھی معلومات رکھتے ہیں ان کے کلام میں موسیقیت ہے جو بہت کم شاعروں میں ہوتی ہے۔
غلام علی (موسیقار)