دھمال
یہ نوبت ہیں شہباز کی،
شہباز کے پرواز کی،
پرواز کے انداز کی
جھولے لال، جیوے لال، سوہںا لال،
دم دمام ۔ ۔ ۔ ۔
نوبت ہے یہ وحدت والی،
سارے جگ سے الفت والی،
خیروبرکت، رحمت والی،
کیا شان ہے آواز کی
دم دمام ۔۔۔۔
آس کے دیپ جلانے آئی،
شاہا، تیری مہںدی لائی،
روروتجھہ کو دی ہے دہائی،
دکھیا دوردرازکی
دم دما دم۔۔۔۔۔
مولا علی کی لال قلںدر
سںدھڑی کی لجپال قلںدر
گائوںمیںتیریدھمالقلںدر،
بیشک یہ صدا ہے راز کی
دم دما دم۔ ۔ ۔ ۔
موسیقار: فتح علی خان (پی ٹی وی کے لئے) ۲۲۔۵۔۱۹۸۵ع