تیری بصير تیں میخانوں کی طرح ہیں
برکھا کی دھوپ؟
چڑیوئ کی آوازیں
یا پھر خاموش نظميں
شاعری مبالغہ آرائی کیوں ہے
حساسيت خدا کا جنم ہے
يا تيری آنکہوں کے اختيار
جب يہ آنکهيں
تيرے پاؤں کی طرف جہکتی هيں تو
سمندر تھمنے لگتا ہے
آبشاريں پرندوں کی طرح
اڑنے لگتی ہيں
اور گلی کے تمام موڑ
آپس ميں الجہنے لگتے هيں
کيا تم جانتی ہو
راستے کیوں تهکتے نهيں
يہ تيری آہٹ کا کمال ہے
يا ميرے جنوں کي آگہی
کيا تم نهيں جانتی کہ
تيری بصير تيں ميخانوں کی طرح هيں!!!