کيا تم جانتی ہو؟
ہماری روحيں
کانپتے ہوئے ہاتهوں کی طرح ہيں،
اور وه ميری روح کے اعضاء کاڻنا چاہتے ہيں
وه اندهيروں ميں روشنی سے ڈرتے ہيں
ميں خوشيوں کی طرف ديکهتا ہوں
اور وه کانپ اڻهتے ہيں
وه مجهے فلسفہ مرگھ سے ڈراتے ہيں
اور خود کو بهيانک بنارہے ہوتے ہيں
وه قدرت اور فطرت کی
بانجھ دنيا کی طرف بهاگ رہے ہيں
ميں ايک کتاب خريد کرتا ہوں
بُلندياں ميری طرف بهاگنے لگتی هيں
ميں اپنی خالی پن سے ڈرتا ہوں
اور راستے ميں سردی بچهی ہوئی ہے
ہان! يہ لمحے
انگلياں ڈال رہے ہيں ميرے جسم ميں!!!