خدا کا ہونا
اس لیے ضروري ہے کہ
وه لوگ ناانصافياں ہی کريں؟
اں بہ بسيوں اور لاچاريوں کی نظر
دنيا پر ہونی چاہيے تهی
مگر افسوس!
وه آسمانوں کو تاک رہی ہيں
يہ عورت
بهوک کی طرح کيوں ہے؟
وه سماج کو اِنچوں ميں ناپتے ہيں،
کيا بلوغت سچ ميں دہشت ہے؟
يا اس کے اوصاف اور بهی ہيں؟
خدا فقط ہماری راہوں کا تعيں کيوں کرتا ہے؟
اور ايسا کيوں ہے کہ
ہم مفعولی حالت ميں ہيں؟
کوئی تو راستہ نکاليں
يه سب کيا ہو رہا ہے؟!!!