شاعری
اُن سب کو جو اژدہا
اور ديوہيکل ہيں
ہم شاعری کو رگوں ميں دوڑاتے ہيں
تاکہ وه سب بغاوتيں نہ مِٹ پائيں
جو تيری آنکهوں سے تعلق رکهتے ہيں
بغاوتيں،
حَسين لڑکيوں کی طرح کيوں ہوتی ہيں؟
ہان! مزاحمت زندگی کی علامت ہے!
يه مسخ شده لاشيں،
محبوبائوں کی طرح کيوں ہيں؟
کچھ تو ہے
ورنه وه اس طرح ذہنوں ميں
ہلچل کيوں مچار ہی ہيں؟
بيشک!
يہ انسانی قدروں کی طرح
سچ ميں آفاقی ہيں-
شاعری،
شہيدوں کی طرح
خوشبوؤں سے معطر ہوتی ہے
بانجھ ہيں وه ذہيں
جو خود کلامی کرتے ہيں
اور شعر بناتے ہيں
تهمتے ہوئے دکهوں کو بَتلادو کہ
يه سب ايسے نہيں ہو رہا
ہميں کوئی خوش فہمی نہيں
کيونکہ
ہم سمجهتے ہيں کہ
عمل ہی انسانی بلندی ہے!!!