ہاں! کہہ دو نا کہ
اگر تو قادر مطلق ہے تو
فقط ہماری ہی گنتی کيوں ہو رہي ہے
ہم ڻهوکريں کھاتے هيں
اور مر جاتے ہيں
صفائی کرتے ہيں
اور بهوکے رہتے ہيں
ہان! بہت ياد کيا ہم نے تمہيں
تاکہ ہماری تقديريں بدل دو
ليکن تم نہيں سُنتے
کيا تم بهی ان انسانوں کي طرح ہو گئے ہو؟
تمہيں فقط وه کيوں عزيز ہيں؟
جو ہميں ذليل کرتے ہيں
ہم سوچتے رهتے ہيں
تم نے هماری پرورش کی
خاموش رہيں اور سهتے رہيں
اس مين ہی ہماری بهلائی ہے
ليکن کب تک؟
ہم تنگ آ چکے ہيں
تيري اس پرورش سے
جو ايک مصلحت کی طرح ہے
تم ايسا کيوں کرتے ہو؟
ہماری نسلين ہم سے پوچهتی ہيں
ايسا کيوں ہے؟
کيا تم اب ہمارے نہيں رہے؟
روز بروز ہم ننگے ہوتے جارہے ہيں
تيری خاموشی يکطرفہ کيوں ہے؟
کہہ دو کہ
ہم تمہارے نہيں ہيں
يہاں تو تيرے نام کا کاروبار ہو رہا ہے
جو ہميں پيستا رہتا ہے
ہان! کہہ دوناکہ ہم تيرے نہيں ہيں!!!