بہت پرانا سفر
اپني اپني جيبوں ميں
ہاں! اِس گندے دلت گاؤں کو
بانده ليا اب پيروں ميں
وه چاچو، ماموں، کزن سارے
لڻکواديئے سب سانسوں ميں
ہاں! وه گهر کے پيچهے والی
”کهبڑی“ اس گهنے درخت کو
رکھ ديا سب نے اپنی گود ميں
گاؤں کا وه عَلم پُرانا،
لکڑيوں سے بنا ميخانا،
ہر رات کا صوفی راگ بهی
اڻهاليا سب کو اپنے کاندهوں پر
وه اپنے اپنے بچپن کے لڑائی جهگڑے
او ميخمانياں
ايک ايک کر کے اڻهاليے
وہ سب ہم اب وہاں سے
وه اچانک سب کچھ ہونے والا
گاؤں سے شہر تک پہنچ جانا
ديکهنے ميں بہت چهوڻا سا
پريہ تهکادينے والا
ہان! وه بہت پرانا سفر
اب بهی تيری اس تہذيب کو
کهڑے پيروں تاک رہا ہے!!!