بے خطا کو خطا دیجیے
دن میں دیپک جلا دیجیے
میں ہوں زندہ تُو جھوٹا نہیں،
میں مروں تو گلا دیجیے
ایک غم دل کی قیمت نہیں،
دام اور کچھ بڑھا دیجیے
تجھ سے مانگوں وفا میں اگر،
دانت منہ میں دبا دیجیے
جب تو "پیرل" مسیحا نہیں،
زہر کر کے دوا دیجیے
**
بٽڻن کي دٻائيندي فونٽ سائيز مٽايو